top of page
Team BSL

آپ کا کردار آپ کی اقدار اور عقائد کی وضاحت کرتا ہے

Updated: Jul 11, 2023

“لوگ قابلیت میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ خدا کردار سے متاثر ہوتا ہے۔” ریک وارین

آپ کا کردار آپ کی اقدار اور عقائد کی وضاحت کرتا ہے۔ یہ آپ کا کردار ہے جو لوگوں کو یا تو آپ کے قریب لاتا ہے یا انہیں بہت دور کر دیتا ہے۔انسان کی ملکیت،دولت حتکہ خوبصورتی یہ سب چیزیں وقت کے ساتھ مرجھا جاتی ہیں یا ختم ہو جاتی ہیں۔لیکن اگر کچھ مستقل رہتا ہے تووہ ہے آپ کا کردار۔ ہم اپنے کردار کو کیسے بہتر بنا سکتے ہیں؟ آئیے اس کا جواب ڈھونڈیں!

ہدایت 1: “دیانتداری” کو ایک عادت بنائیں

جب لوگوں کو معلوم ہوگا کہ آپ ایک ایماندار شخص ہیں،تو وہ ہمیشہ آپ سے بات کرنے میں آسانی محسوس کریں گے۔ مزید یہ کہ،جب آپ خود ایماندار ہیں،تو آپ دوسروں کے لئے بھی مثال قائم کرتے ہیں۔ کوئی بھی شخص جھوٹ پسند نہیں کرتا۔تو،کیوں نہ دوسروں کے ساتھ صرف ایمانداری اور سچائی سے پیش آیا جائے؟

ہدایت 2: خود آگاہی ضروری ہے

کسی کی خامیوں اور کمزوریوں کی نشاندہی کرنا بہت آسان ہے۔ مگر خود کے کمزور نکات کو گننے میں ہمت کی ضرورت ہے۔ آپ صرف اسی وقت اپنے کردار کو مضبوط کرسکتے ہیں جب آپ اپنی کمزوریوں اور غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہیں اور اپنے آپ کو تبدیل کرنے پر توجہ دیتے ہیں۔ اس طرح آپ نہ صرف اپنے کردار کو بہتر بناتے ہیں بلکہ اپنی شخصیت کو بھی نکھارتے ہیں۔

ہدایت 3: خود سے وفادار رہیں

کبھی کبھار زندگی ہمیں ایسے موڑ پر کھڑا کر دیتی ہے جہاں ہم خود سے بھی ایمانداری نہیں کر پاتے یا ایسا کہنا غلط نہیں ہو گا کہ ہم خود سے بھی سچ بولنابھول جاتے ہیں۔ جب آپ جھوٹ سے بھری اپنی تصوراتی دنیا میں رہنے لگتے ہیں،تو آپ اپنے آپ کو زندگی کے حقائق سے دور کر دیتے ہیں۔ لیکن اگرآپ خود سے وفادار ہوجائیں، سچے ہو جاہیں توآپ کے اعمال آپ کے الفاظ کا ساتھ دیتے ہیں۔

ہدایت 4: اپنی غلطیوں کو قبول کریں اور اُن سے سیکھیں

ہم ہدایت نمبر 2 میں اس کے بارے میں تھوڑی بات کر چکے ہیں کہ اپنی غلطیوں کو قبول کرنا ایک چیز ہے اور اس سے سبق سیکھنا ایک اور چیز۔ اگر آپ اپنی غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہیں اور اُن کو قبول کرتے ہیں لیکن اُن سے سبق نہیں سیکھتے اور خود کو تبدیل نہیں کرتے تو ایسی صورت میں خود کے کردار میں بہتری لانا ایک مشکل سی بات ہے۔

ہدایت 5: صبرو تحمل سے چلیں

آئیے ایمانداری سے کام لیں، صبر و تحمل سے رہنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا، خاص طور پر پریشانی کے اوقات میں اور جب بات ہو مکمل طور پر صبر و تحمل سے حالات کو سلجھانے کی۔ اس وقت خود کو بتائیں، سمجھائیں کہ دوسرے شخص کا تعلق ایک مختلف پس منظر سے ہے،وہ ایک مختلف رکھ رکھاوؑ سے تعلق رکھتا ہے اور شایداسے ایڈجسٹ کرنے کے لئے تھوڑاوقت درکار ہے۔ یہاں پرایک عاجز کردار کے مالک شخص کی ضرورت ہے اور شاید دنیا کو اسی کردار کی ضرورت ہے!

ہدایت 6: ہمدرد بنیں

ہمدرد ہونے کا کیا مطلب ہے؟ ہمدرد بننا کسی کے درد کو محسوس کرنا ہے جیسے کہ یہ آپ کا ہو۔ ہر شخص ہمدرد نہیں ہوتا جبکہ حقیقتا ً ہمدردی انسانی کردار کاایک بہت مضبوط پہلو ہے۔ بحیثیت انسان،ہمیں ایک دوسرے کے درد کو محسوس کرنا چاہیے اور ان لوگوں کی مدد کرنی چاہیے جن کو ہماری مدد کی ضرورت ہے۔ اگر آپ کسی کے مسائل کو سمجھنے اور ان کی مدد کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں تو یقیناً آپ ایک مضبوط کردار کے مالک ہیں۔

ہدایت 7: شکر گزاری کو عادت بنائیں

اگر آپ اپنے پاس موجود چیزوں کے لئے شکر گزار نہیں تو،آپ ہمیشہ ان چیزوں کی خواہش کرنے میں اپنا وقت ضائع کرتے ہیں جو کبھی آپ کی تھیں ہی نہیں۔ ہر روز خدا کا شکرادا کریں اُن تمام برکات کا جو آپ کے پاس موجودہیں۔شکر گزاری ہمیں ہر چیز کی قدر کرنا سکھاتی ہے چاہے وہ بڑی ہو یا چھوٹی۔ ہم اُمید کرتے ہیں کہ ہمارامضمون آپ کےلیے فائدہ مند ثابت ہواہوگا۔ اگر آپ کو فائدہ ہوا ہے تو آپ دوبارہ بھی مزید رہنمائی کے لیے ہماری سائٹ پروزٹ کریں۔شکریہ۔

8 views

Комментарии


bottom of page