ایک لمحے کے لیے سوچیں اور اپنے آپ سے پوچھیں کہ ہم بچت کیوں کرتےہیں؟
ہاں،آپ نے دُرست جواب دیا۔ہم بچت اس لیےکرتے ہیں تاکہ مشکل اوقات میں ہمارےپاس پیسے کی کمی نہ ہو۔تاہم اس کے لیے کوئی حتمی اصول موجود نہیں کہ ایک شخص کوکیوں پیسے بچانے چاہیں۔
شاید آپ اپنا پسندیدہ لباس یا گھڑی خریدنے کے لیے پیسہ بچانا چاہتے ہوں!افسوس کی بات یہ ہےکہ ہم میں سے بہت سے لوگوں کویہ بھی معلوم نہیں کہ وہ اپنے اخراجات کا حساب کیسے رکھیں یا ہم پیسہ کیسےبچائیں۔ آئیے سیکھیں کہ ہم پیسوں کی بچت کیسے کرسکتےہیں؟
1-اپنے اخراجات کا حساب رکھیں
ایک روزنامچہ لیں اوراس کو اپنے روزانہ کے اخراجات کو لکھنے کے لیے استعمال کریں۔اس طرح آپ یہ جاننے کے قابل ہوجائیں گے کہ آپ کا پیسہ کہاں خرچ ہوتا ہے۔جب ہم خریدی ہوئی چیزوں کا حساب نہیں رکھتے توہم کبھی بھی پیسہ نہیں بچا سکتے ہیں۔لہہٰذا،پیسہ بچانے کے لیےپہلا کام یہ ہےکہ آپ اپنے تمام اخراجات کاحساب رکھیں۔
2-اپنے اخراجات کو کم کرنے کے طریقے تلاش کریں
جب آپ یہ سیکھ لیں گے کہ آپ تمام اخراجات کا حساب کیسے رکھتے ہیں،تو آپ اس لائق ہوجائیں گے کہ غیر ضروری چیزوں کو فہرست سے خارج کردیں گے ۔اس کے لیے ایک شخص کو ”خواہش” اور”ضرورت” میں فرق کرنا سیکھنا ضروری ہے۔آپ کی ضروریات تمام اُن چیزوں پر مشتمل ہے جن کا ہونا ضروری ہے اورغیر ضروری چیزیں وہ ہیں جن کو بعدمیں بھی خریدا جا سکتا ہے۔جب آپ ان دونوں میں فرق کرنا شروع کردیں گےتوآپ تمام غیر ضروری چیزوں کو خریدنا چھوڑ کر پیسے بچائیں گے۔
3-بچت کرنے کے اہداف مقرر کریں
جب آپ کو ہر مہینے پڑھائی کے اخراجات یا بل ادا کرنے ہوں تو پھر بچت کرنا مشکل کام ہو سکتا ہے۔پس،آپ کو اتناکرناہے کہ آپ بچت کے اہداف مقرر کریں۔فرض کریں کہ آپ ایک لیپ ٹاپ خریدنے کےلیے پیسے بچانا چاہتے ہیں۔اپنے آپ کو پانچ مہینے کا وقت دیں اور تھوڑے تھوڑے پیسے ہر مہینے جمع کریں۔
4-اپنی بچت میں اضافہ کا حساب رکھیں
ایک دفعہ جب بچت کرنا آپ کی عادت بن جائے گی تو پھرآپ غیرضروری چیزوں پرمزید کوئی بھی پیسہ خرچ نہیں کریں گے ۔اگر آپ کا بینک میں اکاونٹ نہیں ہے،جہاں آپ اپنی رقم جمع کرواسکیں تو،پھرآپ گھر میں تالے والا گلہ رکھ سکتے ہیں!جب تک آپ اپنا ہدف پورا نہ کرلیں اس کو مت کھولیں۔
ہم اُمید کرتے ہیں کہ ہمارامضمون آپ کےلیے فائدہ مند ثابت ہواہوگا۔ اگر آپ کو فائدہ ہوا ہے تو آپ دوبارہ بھی مزید رہنمائی کے لیے ہمارے سائٹ پروزٹ کریں۔شکریہ۔
Comments