کرونا وائرس ایسی غیر متوقع وبائی مرض بن چکی ہےجس نے دُنیا کو گھٹنوں پر جھکنے پر مجبور کردیا ۔ ہر ایک اپنی زندگی کی بقا کے لیے خوف زدہ ہےاورہم میں سے کوئی بھی نہیں جانتا کہ ہمارا مستقبل کیسا ہوگا؟ یہ بھی ہمیں معلوم نہیں کہ اس مہلک بیماری کا خاتمہ کب ہوگا۔ حکومتوں نے لاک ڈاون کرنے کے احکام جاری کر دیئے ہیں اورخطرے کو کم کرنے کے لیے تجویز پیش کی ہے کہ اگرکسی شخص میں کرونا وائرس کی علامت پائی جائیں تو وہ مکمل علیٰحدگی اختیارکرلے۔ تاہم،جہاں تاریکی ہے وہاں روشنی بھی ہے۔کیوں نہ ہم اُن چنداچھی چیزوں پرغور کریں جو کرونا وائرس کی وجہ سے ہماری زندگی کا حصہ بن گئیں ہیں؟ ہم کچھ نمایاں اورمثبت چیزوں کا انتخاب کرنے میں کامیاب رہے ہیں آئیے ان کے بارے میں سیکھیں ۔
1: اگر صحت خراب ہوجائے تو پیسےسے خریدی نہیں جا سکتی
ہرعمرکے لوگ اورخاص طور پر بڑی عمر کے لوگ کروناوائرس سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔کروناوائرس کے مریض اُسی صورت میں زندہ رہ سکتے ہیں اگراُن کی قوتِ معدافت اورنظامِ تنفس مضبوط ہے۔ورنہ یہ وائرس بہت مہلک ہے۔اس کا مطلب ہے کہ یہ کسی بھی شخص کی جان لے سکتا ہےاور کوئی قیمت اُس کی زندگی نہیں بچا سکتی ہے۔ کروناوائرس نے ہمیں اس چیز کا احساس دلایا ہے کہ ہماری صحت ہرچیز سے زیادہ قیمتی ہے صحت جیسی نعمت کامقابلہ دُنیا کی کسی دولت کے ساتھ نہیں کیا جا سکتا ہے۔اگر آپ ایک تندرست جسم اور زہن کے مالک ہیں تو اس کی حفاظت کریں۔کیونکہ بہت سے لوگ اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
2: خاندان کی اہمیت پہچانیں
اس کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے خطرے کو کم کرنے کے لیے لوگ گھروں کے اندر رہنے پر مجبور ہوچکے ہیں یہ اُن لوگوں کے لیے مشکل وقت ہے جو باہر گھومنے پھرنے کے شوقین ہیں۔اور گھر میں رہنا پسند نہیں کرتے ہیں۔تاہم،اس لاک ڈاون نے ہمیں اس قابل بنا مدیا ہے کہ ہم اپنے خاندانوں کے ساتھ زیادہ وقت گزار سکیں۔ کروناوائرس جیسی وبا سے پہلے ہم سب اپنے روزمرہ کے کاموں میں اتنے مصروف تھے کہ مشکل سے ہی ہم اپنے والدین اوربہن بھائیوں کے ساتھ وقت گزار پاتے تھے۔اب چونکہ جب باہر ہرچیز بند ہوچکی ہے۔ ہم اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزار سکتے ہیں۔ اور محبت اوراپنےذاتی تعلقات کو مزید مضبوط بنا سکتے ہیں۔
3: ماہانہ آمدنی ایک برکت ہے
کروناوائرس کی وجہ سے زیادہ تر کاروبار بند ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے دُنیا بھر میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔تاہم،اگر آپ اُن میں سے ایک ہیں جن کے پاس اس وبائی عرصہ کے دوران بھی باقاعدہ آمدنی کا ذریعہ ہے۔ تو آپ اپنے آپ کو بابرکت سمجھیں۔
4: انسانیت کا کوئی مذہب نہیں ہے
بےروزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح کی بات کریں تواس خوفناک بیماری سے،درمیانہ اورغریب طبقہ بُری طرح متاثرہوا ہے۔کیوں؟کیونکہ لوگوں کی آمدنی کے ذرائع بند ہوچکے ہیں اورخداجانےکب تک بند رہیں گے ۔بہرحال اگرخدا نے آپ کو اس لائق بنایا ہے کہ آپ کسی ضرورت مند کی مدد کرسکیں تو پیچھے نہ ہٹیں۔اپنے آس پاس پڑوس میں دیکھکیں۔اگرآپ کوکوئی شخص ملتا ہے جس کو آپ کی مدد کی ضرورت ہے تو آپ اُس کی مدد ضرور کریں۔
5:قدرت کو بھی وقفے کی ضرورت ہے۔
سوچا جائے تو اگر کوئی ایسی چیز ہے جس نے اس خوفناک وبائی بیماری سے فائدہ اُٹھایا ہے تو وہ ہماری قدرت ہے۔جب سے لوگ اپنے اپنے گھروں میں رہنے پر مجبور ہوچکے ہیں،ہرطرح کی آلودگی میں بہت حد تک کمی ہوئی ہے قدرت اس سے پہلےاس طرح کبھی نہیں پھلی پھولی تھی۔ COVID-19 نے ہمیں اس بات کا احساس دلایا ہے کہ ہم اپنے اردگرد موجود بے انتہا خوبصورت قدرت کو کتنا نقصان پہنچا رہے تھے۔ آئیے ہم اپنے آپ سے یہ عہد کریں کہ ایک دفعہ جب یہ وبا ختم ہوجائے گی،ہم اس قدرت کا تحفظ کرنا جاری رکھیں گے۔اوراپنے خاندانوں سے محبت کرتے رہیں گے اور جب بھی ہمیں موقع ملے گا ہم ضرورت مندوں کی مدد کریں گے۔ ہم اُمید کرتے ہیں کہ ہمارے اس مضمون نے آپ کی کسی نہ کسی طرح مدد کی ہے اگر آپ کو فائدہ ہوا ہے تو آپ دوبارہ بھی مزید رہنمائی کے لیے ہماری سائٹ پر وزٹ کریں شکریہ۔
Comments