ہم روزانہ بہت سے ایسے مختلف معاملات کا سامنا کرتے ہیں جو زندگی ہم پر مُسلط کرتی ہے اور انہی روزمرہ کی مصروفیت کے باعث ہم اپنا خیال رکھنا بھول جاتے ہیں۔ ہم میں سے ہر ایک شخص کو نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی طور پر بھی صحت مند ہونا چاہیے۔آپ اپنی زندگی کو پُرسکون بنانے کے لیے درج ذیل چار طریقوں پرعمل کرسکتے ہیں۔
1۔ اپنے آپ کوجانیں
کیا آپ کو معلوم ہے کہ ”اپنے آپ کو جاننے” کا کیامطلب ہے؟ اس کا مطلب یہ ہے کہ اپنی پسنداور نہ پسند کو جاننا۔جب ہم کوئی ایسا کام کرتے ہیں جو ہمیں ناپسند ہو،تو ہم ذہنی اورجسمانی طور پریشان ہو جاتے ہیں۔بہتر ہے کہ ایسے کام نہ کریں جو مستقبل میں آپ کو پریشان کریں۔فرض کریں، اگر آپ کے دوست دیررات تک جاگناپسند کرتے ہیں لیکن آپ ایسا کرنا پسند نہیں کرتے تو ایسے میں بہتر ہے کہ آپ بغیر کسی دباؤ میں آے وہ کام نہ کریں!کسی بھی کام کوکرنے کے لیے اپنے آپ کو مجبور نہ کریں۔
2۔ فوری طور پر اپنی غلطیوں کو ٹھیک کریں
جب ہم اپنی غلطیوں کوجان بُوجھ کرنظر انداز کرتے ہیں تو اس سے ہمارے ذاتی معاملات مزید خراب ہوجاتے ہیں۔اگر آپ سے کوئی غلطی ہوتو اُس کا جلد احساس کریں اور معاملات کو ٹھیک کریں۔اس طرح آپ اپنی غلطی کوٹھیک کر کے صورت حال کو بہتر بناسکتے ہیں۔
3۔آپ کا دل اور دماغ آپ کی حمایت کرے
کیا آپ چھٹی حس کے بارے میں جانتے ہیں؟ چھٹی حس آپ کی اندرونی ا ٓواز کا نام ہے ۔ یہ آپ کو کسی مسئلےمیں پھنسنے سے محفوظ رکھتی ہے۔ آپ کے لیےایک مشورہ ہے کہ اپنی اندر کی آواز کو کبھی بھی نظر انداز نہ کریں۔جب آپ کوئی کام کر رہے ہیں،تو اسے پوری توجہ سے کریں ۔بعض اوقات،ایسا ہوتا ہے کہ ہم کوئی کام کر رہے ہوتے ہیں لیکن ہمارا ضمیر ہمیں خبر دار کرتا رہتا ہے کہ یہ کام ٹھیک نہیں ہے ۔اگر آپ کواپنے فیصلوں پر اعتبار نہیں تو آپ کو جب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہو توہمیشہ کسی قابلِ اعتماد شخص سے مشورہ لیں۔
4۔اپنی تمام کامیابیوں پر فخر محسوس کریں
جب آپ اپنی زندگی میں کوئی کامیابی حاصل کرتے ہیں تو یہ ضروری نہیں کہ ہر کوئی آپ کی خوشی میں برابر کا شریک ہو۔ اس بات میں کو ئی دورائے نہیں کہ یہ حقیقت آپ کے حوصلے کو توڑ سکتی ہے ا ور صرف یہی نہیں بلکہ آپ کی خود اعتمادی کو ٹھیس بھی پہنچا سکتی ہے۔ یہ جان کرکہ کوئی بھی آپ کی کامیایبوں پر خوشی کا اظہار نہیں کررہا ہے ، آپ کے اندر دوسروں کے لیےنفرت اورمنفی جذبات پیدا کرسکتی ہے۔
آپ کے دل میں یہ خیال آ سکتا ہے کہ اگر کسی کو میری پرواہ نہیں تو میں بھی کسی کی پرواہ کیوں کروں۔تو پھر آپ کو اپنے ذہنی سکون کو محفوظ رکھنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟ اپنے قریبی دوست سے یا دوسرے کسی عزیز کے ساتھ اپنی کامیابی کا ذکر کریں ۔ سب سے اہم بات !یاد رکھیں کہ اگر کوئی بھی آپ کےلیے خوش نہ ہو تو آپ کو خود ہی اپنی کامیایبو ں پر فخر محسوس کرنا چاہیے اور خود کو شاباشی دینی چاہیے۔
ہم اُمید کرتے ہیں کہ ہمارے اس مضمون نے آپ کی کسی طرح مدد کی ہے اگر آپ کو فائدہ ہوا ہے تو آپ دوبارہ بھی مزید رہنمائی کے لیے ہمارے سائٹ پروزٹ کریں۔شکریہ۔
Comments